مہر خبررساں ایجنسی نےہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ہندوستانی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گر گئی ہے،اس عمارت کے نیچے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے وقت حیدر آباد دکن کی ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک گر گئی جس کے نیچے کام کرنے والے تمام افراد دب گئے ہیں جن کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں،ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،یہ عمارت تلنگا شام کو حادثے کا شکار ہوئی،اس عمارت میں مزدوروں کی فیملیاں بھی رہائش پذیر تھیں۔
ہندوستانی شہر حیدر آباد دکن میں زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے ہیں۔
News ID 1868880
آپ کا تبصرہ